ایران کے صدراحمدی نژاد مختصر اور اہم دورے پرنئی دہلی پہنچ گئے ہیں
صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سری لنکا کے اپنے سرکاری دورے سے تہران واپسی پر پانچ گھنٹوں کے مختصردورےکےلئے نئي دہلی پہنچ گئے ہیں۔جہاں ان کا ہندوستان کیصدر محترمہ پرتیبھا پاٹل اور دیگر اعلی حکام نے پر تپاک استقبال کیا۔
مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سری لنکا کے اپنے سرکاری دورے سے تہران واپسی پر پانچ گھنٹوں کے مختصردورےکےلئے نئي دھلی پہنچ گئے ہیں۔جہاں ان کا ہندوستان کی صدر محترمہ پرتیبھا پاٹل اور دیگر اعلی حکام نے پر تپاک استقبال کیاہے۔ صدر احمدی نژاد نےہندوستان کی صدر محترمہ پرتیبھا پاٹل سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی جسمیں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائي اور بین الاقوامی امورپر تبادلہ خیال کيا گيا ۔اس ملاقات میں ایران ، پاکستان اور ہند گيس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت ہوئي ۔ایران کے صدر احمدی نژاد نے ہندوستان کے وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے بھی دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔اس ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات سمیت ایران پاکستان ہندوستان گيس پائپ لاین پروجیکٹ پر خاص طورپر بات چیت کی گئی ہے ۔ ایران کے صدر آج رات واپس تہران کے لئے روانہ ہوں گے دھلی سے روانگي سے قبل توقع ہےکہ وہ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دورہ ہندوستان کو ہندوستان کے سیاسی و ذرائع ابلاغ کے حلقوں میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل قراردیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ